7 جولائی کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس)  7 جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارہ کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے دو جولائی کو صوبائی وزراء کی تعلیم کانفرنس بلائی تھی جو کہ شفقت محمود کے والدہ کی وفات کی وجہ سے مؤخر ہوئی جس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کرنا متوقع تھا

ذرائع کا کہنا ہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اب 7 جولائی کو ہو گی جس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے وفاقی وزارت تعلیم نے چاروں صوبوں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں

واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے لاکھوں طلباء زیور تعلیم سے محروم ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں