24 گھنٹوں میں سندھ میں کورنا کیسز میں حیران کن اضافہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعہ بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کورنا وائرس کے 404 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

کل تک سندھ میں 5291  مثبت کیسز تھے 24 گھنٹوں کے اندر یہ تعداد 5659 کو پہنچ چکی ہیں مزید 200 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 8 مریض انتقال کر گئے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3729 ٹیسٹ کیے گئے سندھ میں اب تک 51790 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں مجموعی طور پر سندھ میں 5659 مریض ہیں  1161 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں کورنا وائرس کی وجہ سے کل اموات 100 ہو گئی ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں