15 ستمبرسے پہلے جو سکول کھولے گا سزا سے بچ نہیں سکے گا

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) کوئی سکول انتظامیہ یا ایسوسی ایشن صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے 15 ستمبر سے پہلے جو بھی سکول کھولے گا سزا سے بچ نہیں سکے گا

تفصیلات کیمطابق صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کورونا کے متعلق استائذہ کی ٹرینگ کا افتتاح کر دیا گیا پہلے سیشن میں سی اوز ڈی اوز کو ٹرینگ دی جائے اس کے بعد استائذہ کو ٹرینگ دی جائے گی سکولز کھولنے کے لیے تمام ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا  وفاق کے ساتھ مل کر 15 ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہو گا کلاسز میں بچوں کی حاضری اور اوقات کار پر مشاورت جاری ہے ایک کلاس کو ہفتے میں تین دن بلانے کی تجویز ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں