15 جولائی سے کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگے گا

لاہور(نیوز ٹائم اپڈیٹس)کورونا جسے ہونا تھا ہو گیا اس کا حل لاک ڈؤن نہیں بلکہ ایس او پیز پر عملدرامد کرنا ہے وائس چیرمین کورونا ایڈوائزری گروپ پنجاب ڈاکٹر اسد اسلم کی گفتگو

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کورونا ایڈوائزری گروپ کے وائس چیئرمین پروفیسرڈاکٹر اسد اسلم نے خوشخبری سنائی ہے کہ 15 جولائی سے کورونا وائرس کا زور ٹوٹنا شروع ہو جائے گا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جسے ہونا تھا ہو گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرس لاک ڈاؤن سے نہیں بلکہ ایس او پیز پر عمل درامد کرنے سے ختم ہوگا ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق کوئی ڈاکٹر ایئر ٹائٹ کٹ پہن کر مسلسل 6 گھنٹے کورونا وارڈ میں ڈیوٹی نہیں دے سکتا تاہم اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جولائی کے آخر یا اگست میں کورونا وائرس کی شدت آئے گی پیک کے بعد وائرس کا پھیلاؤ کم ہونا شروع ہوجائے گا آج احتیاط کرلی تو مشکل وقت سے بچ جائیں گے احتیاط نہ کی تو امریکا اوریورپ کی طرح برا وقت آسکتا ہے ماسک لازمی پہنیں اس سے وائرس50 فیصد کم پھیلتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں