103 سالہ پاکستانی بزرگ نے کورونا کو شکست دے دی

چترال (نیوز ٹائم اپڈیٹس) 103 سالہ پاکستانی بزرگ عظیم عبدالعلیم کورونا کو شکست دینے والے اقوام عالم کے معمر ترین افراد میں شامل

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چترال  کے گاؤں بونی سے تعلق رکھنے والے عزیز عبدالعلیم میں رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں گزشتہ ہفتے صحت یاب ہونے پر ایمرجینسی رسپانس سینٹر سے چھٹی دے دی گئی

خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے عبدالعلیم کے بیٹے سہیل احمد نے بتایا کہ والد میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اہل خانہ ان کی ضیعف العمری کے باعث تشویش کا شکار تھے لیکن ان کے والد نے کہا کہ وہ زندگی کی بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھ چکے ہیں یہ کورونا وائرس ان کا کچھ نہیں بگاڑے گا اور ان کے والد تنہائی اختیار کرنے کے لیے بھی تیار نہیں تھے

صحت یاب ہونے والے عزیز عبدالعلیم کے معالج ڈاکٹر سردار نواز نے کہا کہ 103 سالہ مریض کی صحت یابی کے لیے ان کاحوصلہ بلند رکھنے کی خاطر انہیں نفسیاتی مدد بھی فراہم کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں