یکم اگست سے پاکستانی شہری وزٹ ویزے پر یو اے ای جا سکیں گے زلفی بخاری

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے پاکستانی شہری وزٹ ویزے پریواے ای جا سکیں گے، چار مہینوں میں ہنرمند پاکستانیوں کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، حکومت اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری سے متحدہ عرب امارات کے بزنس مین سہل گلداری نے ملاقات کی جس میں سہل گلداری نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ایک کروڑ دینے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے

زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت پاکستان چاہتی ہے کہ قومی ادارہ پی آئی اے کو مضبوط بنایا جائے تمام پی آئی اے کے پائلٹس کے لائسنسز کی فرانزک انوسٹی گیشن جاری ہے انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات میں وزٹ ویزے پرجا سکیں گے۔چار مہینوں میں ہنرمند پاکستانیوں کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں