ہم اس بیانیہ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہمیں لندن بلا لیں یا آپ پاکستان آ جائیں

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) ن لیگ کے سنئیر ارکان اور اتحادی نواز شریف کے بیانیہ سے پیچھے ہٹنے لگے

تفصیلات کیمطابق سنئیر صحافی و اینکر پرسن رؤف کلاسرہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ذرائع کیمطابق ن لیگ کے اپنے ارکان اب خائف ہیں انہوں نے قیادت کو درخواست کی ہے کہ وہ خود پاکستان آجائیں یا پھر ہمیں لندن بلا لیں کیونکہ اس بیانیہ کا بوجھ اٹھانے سے ہم قاصر ہین

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے سے ان کی پارٹی کے ممبران الگ تھلگ نظر آتے ہیں کیونکہ جب اسی طرح کا بیان ایم کیو ایم کے الطاف حسین دیا کرتے تھے تو ان کی پارٹی کے لوگ پریس کانفرنس میں تفصیل دیتے اور باتوں کو توڑنے مروڑنے کی کوشش کیا کرتے تھے کہ یہ بات ایسے تھی اوراس بات کا یہ مطلب تھا مگر نواز شریف کے بیانیے پر پارٹی کا کوئی ورکر بھی وضاحت کرنے کی زحمت نہیں کر رہا کہ مبادا یہ مصیبت اس کے گلے میں نہ پڑ جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں