ہماری مدد کریں امریکہ کی پاکستان سے باضابطہ درخواست

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس)  امریکہ کی جانب سے پاکستان سے افغان گروہوں میں مفاہمت میں کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان سے مدد کی باضابطہ اپیل کردی گئی

امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے جمعہ کے روز پاکستان کا دوہ کیا  انہوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی

امریکی نمائندہ خصوصی نے آرمی چیف سے ملاقات کی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے امریکی کاوشوں کے بارے میں بات چیت کی گئی انہوں نے افغانستان میں تشدد کی کمی کیلئے پاسکتان سے تعاون کی باضابطہ اپیل کی امریکی اپیل کے جواب میں پاکستان کی عسکری قیادت نے افغانستان میں امن کے حوالے سے امریکی کاوشوں کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں