ہانگ کانگ کے معاملہ پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں

بیجنگ ( نیوز ٹائم اپڈیٹس)  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں مباحثے کے دوران چین نے ہانگ کانگ کی حمایت پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے

تفصیلات کیمطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے معمول کی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انصاف کے حق میں بولنے پر پاکستان اور اُن تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہانگ کانگ کے معاملے پر چین کی حمایت کی

ترجمان ہوا چونینگ کا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک کی حمایت سے ثابت ہوگیا کہ  ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے معاملات کے بہانے چین کو بدنام کرنے کی مغربی ممالک کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں اس سے یہ امید بھی بڑھ گئی کہ دنیا میں ابھی انصاف برقرار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں