گھر بیٹھ کر کمانے والے افراد کے لیے گوگل نے نیا ایپ متعارف کرادیا

کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) گھر بیٹھ کر کمانے کے خواہشمند افراد کے لیے گوگل نے نیا ایپ متعارف کرادیا

تفصیلات کیمطابق گوگل نے ایک نئی ایپ “ٹاسک میٹ” کے نام سے متعارف کرایا ہے جس سے لوگ عام کام جیسے مختلف دوکانوں کے سامنے تصاویر کھینچ کر مختصر ویڈیو کلپس بنا کر پیسے کما سکتے ہیں “ٹاسک میٹ” میں ٹاسکس کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ایک بیٹھ کر کام کرنے والے جیسے جملے ریکارڈ کرنا اور چلتے پھرتے کیے جانے والے کام جیسے تصاویر لینا اس کے عوض صارفین کو مقامی کرنسی میں ادائیگی کی جائے گی

اس وقت یہ ایپ صرف بھارت میں صارفین کے لیے لائیو ہے اور اس کا حصہ بننے کے لیے انویٹیشن کوڈ درکار ہوگا جس کے بعد ہی ٹاسکس پر کام ہوسکے گا

About عمارہ بتول

Check Also

دنیا کا پہلا شفاف ٹی وی رواں ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا

بیجنگ ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) دنیا کا پہلا مکمل شفاف ( ٹرانسپریٹ ) ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *