گوگل نے کوانٹم کمپیوٹر کے ذریعے دنیا کی پہلی سیمولیشن تیارکرلی

کیلیفورنیا ( نیوز ٹائم اپڈیٹس)  انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کوانٹم کمپیوٹر پر سیمولیشن تیارکی گئی ہے

تفصیلات کیمطابق اس پیشرفت سے بالکل مختلف طرح کے کوانٹم کمپیوٹر کی اہمیت سامنے آئی ہے یہ تجربہ گوگل ماہرین نے انجام دیا ہے جس میں ایک سادہ کیمیائی تعامل کے رونما ہونے کی نقل بنائی گئی ہے اور اس سے کوانٹم کمپیوٹر کا عملی پہلونمایاں ہوا ہے

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایٹمی اور سالماتی سطح پر کوانٹم میکانیات کے اصول نافذ ہوجاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو بیان کرنے اور سمجھنے میں کوانٹم کمپیوٹر نہایت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ہم جانتے ہیں کہ روایتی کمپیوٹر بٹس یا بائٹس استعمال کرتے ہوئے کام کرتے ہیں جبکہ کوانٹم کمپیوٹرحساب کتاب لگانے یا معلومات جمع کرنے میں کوانٹم بٹس یا کیوبٹس استعمال کرتے ہیں تاہم کوانٹم کمپیوٹروں کو بڑے ایٹموں اور پیچیدہ مالیکیول کی سیمولیشن کے لیے انتہائی اور ضروری درستگی انجام دینے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں