گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 10 نومبر 2020) سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ عوام کا حکومت پر اعتماد ہے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی وزیراعظم عمران خان

تفصیلات کیمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی اور معاشی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مہنگائی سمیت اقتصادی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ٹیم کو معاشی کامیابیوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے کی ہدایت دی

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے عوام کو گمراہ کررہی ہے عوام کس کے ساتھ ہیں یہ سب کو پتا چل گیا ہے سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ عوام کا حکومت پر اعتماد ہے تحریک انصاف گلگت بلتستان الیکشن میں کلین سویپ کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں