کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں وفاقی وزیر ملوث ہیں وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں وفاقی وزیر ملوث ہیں وزیراعلیٰ سندھ

تفصیلات کیمطابق کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر کچھ چیزیں ایسی ہوئیں جو نہیں ہونا چاہئیے تھیں گرفتاری میں پی ٹی آئی ایم این ایز اور وزیر شامل ہیں پولیس پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا مکمل انکوائری کریں گے سازش میں شامل افراد کو نہیں چھوڑیں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو سمجھ نہیں آ رہا کس طرح جلسے کو ناکام بنائیں یہ ایک تاریخی جلسہ تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اب زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔کراچی کی عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ ناکام وفاقی حکومت زیادہ دن تک نہیں چلے گی پی ٹی آئی کے گھبرائے ہوئے لوگ کراچی جلسے پر بات کر رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں