کپتان کرونا کیخلاف میچ جیت گئے گیلپ سروے

اپریل 2020 میں گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں پاکستانی عوام سے پوچھا گیا کہ آپ حکومت کی کرونا کیخلاف اقدامات پر کس حد تک مطمئن ہیں

گیلپ سروے میں 82 فیصد پاکستانیوں نے وفاقی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 18 فیصد نے کہا کہ کہ وفاقی حکومت کی اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں

مارچ میں گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں 60 فیصد افراد نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 40 فیصد افراد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا

گزشتہ ایک ماہ میں وزیراعظم عمران خان کرونا کیخلاف مؤثر اقدامات کیے جن کی بدولت ایک ماہ کی قلیل مدت میں وزیراعظم 22 فیصد پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں