51

کووڈ19 کا کیا مطلب ہے؟ زرتاج گل کا جواب سن کر پوری دنیا کی ہنسی نکل گئی

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس )  پاکستان میں وفاقی حکومت پر یہ الزام لگتا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کی آگاہی کے حوالے سے بھرپور طریقے سے کام نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ وبا بے قابو ہوتی جارہی ہے حکومت پر لگنے والے اس الزام میں کتنی صداقت ہے؟ اس کا اندازہ وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کی کووڈ 19 کی تشریح سے لگایا جاسکتا ہے

وزیر مملکت زرتاج گل نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” کووڈ 19 کا  مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں۔” اب ایک وزیر کو اگر کووڈ 19 سے اتنی زیادہ آگاہی ہے تو عوام کی معلومات کا اندازہ  لگانا زیادہ مشکل کام نہیں ہے

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے 2019 میں شروع ہونے والی اس بیماری کو پہلے نوول کورونا وائرس کا نام دیا گیا تھا تاہم ڈبلیو ایچ او نے علاقائی تعصبات سے دنیا کو پاک رکھنے کیلئے اسے کووڈ 19 کا نیا نام دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں