کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی 3 ماہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی 3 ماہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

تفصیلات کیمطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 695 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں16 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی اس سے قبل 30 جولائی 2020 کو ایک دن میں 903  کیسز رپورٹ ہوئے تھے

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 775 ہوچکی ہے مجموعی طورپر کورونا کے 3 لاکھ 31 ہزار 108 کیسزرپورٹ ہوئے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 11ہزار695 رہ گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں