کورونا کی دوسری لہر مزارات وسینما گھر فوری بند سردیوں کی چھٹیاں جلدی دینے کی سفارش

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 11 نومبر 2020) کورونا کی دوسری لہر مزارات وسینما گھر فوری بند کرنے اور سردیوں کی چھٹیاں جلدی دینے کی سفارش

تفصیلات کیمطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات تجویز کرتے ہوئے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کردی ہے اجلاس میں کہا گیا کہ بیماری میں پہلے سے 3 گنا اضافہ ہوا ہے لہذا زیادہ خطرے والے علاقوں میں پابندیاں بڑھائی جانی چاہیے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تاہم 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ ملاقات کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں