کورونا کیسز کی تعداد پاکستان نے چائنہ کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام اباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) تفصیلات کے ماطبق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر کورونا کے 4896 کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد 89 ہزار249 ہو گئی

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کے بارے میں بتایا گیا ہے جہان کیسز کی تعداد بہت زیادہ سامنے آئی ہے وہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض صوبہ سندھ میں ہیں جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار 500 سے زیادہ ہو گئی ہے

ملک بھر مجموعی طور 89 ہزار 249 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے جبکہ  جانبحق افراد کی تعداد 18 سو 38 ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں