21

کورونا کا فرنٹ لائن ورکرز پر وار میں تیزی چوبیس گھنٹوں میں مزید 108ورکرز کورونا کا شکار

اسلام آباد(نیوز ٹائم اپڈیٹس)کورونا وائرس کے ملک بھر میں فرنٹ لائن ورکرز پر وار جاری ہیں 24گھنٹوں میں مزید108 ہیلتھ کیئرورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئرورکرز کی تعداد3196 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا سے متاثرہ مزید 2 ہیلتھ کیئرورکرز جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد31 ہو گئی

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ کیئرپروفیشنلزکی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملک میں مزید61 ڈاکٹرزمیں کورونا کی تصدیق تعداد1876 ہو چکی ہے رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 423 نرسز اور897 دیگر ہسپتال ملازمین کورونا کاشکار ہوئے کورونا وائرس کاشکار 253 ہیلتھ پروفیشنلز ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں  ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا5 ہیلتھ پروفیشنلزکی حالت تشویشناک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں