کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں رہی

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا کہ کورونا وائرس کے مریضون کی معلومات کی فراہمی کے لیے ویب سائٹ بنا دی ایپ میں پنجاب  کے سارے ہسپتالوں میں موجود طبی سہولیات کی تفصیل موجود ہو گی صوبے مین وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مین مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہسپتالوں مین جگہ نہیں رہی

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی معلومات فراہمی کیلئے ویب سائٹ بنا دی ہے ایپ میں ہر ہسپتال میں دستیاب طبی سہولت کے متعلق تفصیل موجود ہے کورونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے ریسکیو 1122 سے رابطہ کرسکتے ہیں کورونا کے مریض کو بیڈ کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا کورونا کی روک تھام کیلئے مکمل اقدامات کررہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کیلئے الگ کنٹرول روم بنایا ہے ہمیں کورونا کے ساتھ ہی زندہ رہنا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے حفاظتی تدابیر بتائی جا رہی ہیں امریکا جیسے ملک میں بھی لوگ روٹی کیلئے لائنوں میں کھڑے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ہاں غریب آدمی کو روٹی مل رہی ہے  دنیا بھر میں کورونا علاج کیلئے دوا تیار کرنیکی کوشش ہو رہی ہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کا کوئی ایکسپرٹ موجود نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں