کورنا کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا ملک میں کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں لیکن لوگوں سے ان کا روزگار نہیں چھین سکتے 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد عمر کا کہنا تھنا کہ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر مسلسل کام کر رہا ہے روز کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں  گزشتہ روز ساڑھے تیرہ ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے ملک بھر میں 70 لیبز کورونا کا ٹیسٹ کر رہی ہیں خوشی ہے کہ قومی فیصلے مشاورت سے ہو رہےہیں تمام ادارے مل کر ایک ڈسپلن کے تحت کام کر رہے ہیں بڑے فیصلے ہو چکے ہیں اور اب ان پر  عمل درآمد کرانے کا مرحلہ ہے

اسد عمرکا کہنا تھا کہ لاہوراور پشاور میں کورنا کیسز بڑھ رہے ہیں کراچی میں بھی بہت زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں ملک میں کورونا کے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں لیکن لوگوں سے ان کا روزگار نہیں چھین سکتے ہمیں زندگی کا پہیہ چلانے کے ساتھ کورنا  سے حفاظت بھی کرنی ہو گی  پورا ملک بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں کو بند کیا جا رہا ہے اسمارٹ لاک ڈاوَن کے نظام نے کام کرنا شروع کر دیا ہے ہمیں نشاندہی کرنی ہے کس علاقے میں کیسز زیادہ اور وائرس پھیل رہاہے پنجاب میں 359 مقامات جب کہ خیبر پختونخوا کے 177علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں