کورنا کیخلاف جنگ میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ،آئی آر آئی ایس سروے

آئی آر آئی ایس کے تازہ ترین سروے کیمطابق پنجاب حکومت نے کرونا کیخلاف جنگ میں تمام صوبوں  کی نسبت بہترین کارکردگی دیکھائی ہے

سروے کیمطابق عوام نے باقی صوبوں کی نسبت پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے سروے میں 48 فیصد افراد نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہترین قراردیا جبکہ اپریل میں کیے جانے والے اس سروے میں سندھ حکومت کو 39 فیصد کے پی کے کو 12 اور بلوچستان حکومت کو 1 فیصد ووٹ ملے ہیں

عوامی سروے میں عوام نے پنجاب حکومت کی کمیونیکشن سٹریٹجی کو باقی صوبوں کی نسبت مؤثر اور بہتر قرار دیا ہے سروے کیمطابق اپریل میں مارچ کی نسبت پنجاب حکومت کے لیے عوامی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں