کورنا وائرس کی وجہ سے دنیا میں مسلمانوں پر حملے اور نفرت میں اضافہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نفرتوں کا سونامی جھوٹے نظریات اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے مہاجرین کو کورنا  کے پھیلاؤ کا ذریعہ سمجھا جارہا ہے اور ان کی طبی امداد کی فراہمی بھی روکی جارہی ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کہنا تھا کہ بزرگوں کے خلاف توہین آمیز میمز بنائی جارہی ہیں جب کہ صحافیوں طبی عملے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو نشانا بنایا جارہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو نفرت کے وائرس کے خلاف معاشرے میں برداشت پیدا کرنا ہو گی اسی لیے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ دنیا سے نفرت کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کرنی چاہیے انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کہ تمام افراد سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں