کورنا وائرس کا دنیا سے خاتمہ کا امکان نہیں ڈبلیو ایچ او

جنیوا(نیوز ٹائم اپڈیٹس)عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورنا وائرس کے ختم ہونے کے امکان کم ہیں اسلیے دنیا کو اس مہلک وائرس کیساتھ ہی جینے کا ڈھنگ سیکھنا ہو گا

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے ہنگامی حالات مائیکل ریان نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے دنیا سے ختم ہوجانے کا امکان ناممکن ہوگیا ہے اب ہمیں اس وائرس کے ساتھ ہی زندگی بسر کرنے کا ڈھنگ سیکھنا ہوگا اور آگہی و احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس کی ہلاکت خیزی کا مقابلہ کرنا ہوگا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ ایک سنگین مسئلہ ہے،مائیکل ریان

ان کا مزید کہا کہ دنیا سے اب تک ایچ آئی وی کا خاتمہ نہیں ہوسکا ہے اور اب ایک اور جان لیوا وائرس کی وبا کا سامنا ہے اور یہ بھی دنیا سے ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے وائرس کو سنجیدگی سے لیا جائے اور لاک ڈاؤن میں نرمی میں جلد بازی نہ کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں