کورنا سے مرنے والے فی شخص کتنے ہزار ڈالر کا معاہدہ ہوا نبیل گبول کا تہلکہ خیز دعویٰ

ڈبلیو ایچ او نے حکومت پاکستان سے معاہدہ کیا ہے کہ کورونا سے ہر بندے کے مرنے پر 3ہزار ڈالر دیں گے نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

لاک ڈاؤن کھول کر کورونا کیسز بڑھا کر آئی ایم ایف سے فنڈ لینے کا معاملہ ہے یا قرضے معاف کروانے کا معاملہ ہے؟ نبیل گبول کا سوال

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے حکومت پاکستان سے معاہدہ کیا ہے کہ کورنا وائرس سے ہر بندے کے مرنے پر 3ہزارڈالر ملیں گے رہنما پی پی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں حکومت نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہے جب اس ماہ کے آخر تک 2لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے انہوں نے سوال کیا کہ کیا لاک ڈاؤن کھول کرکورنا وائرس کے کیسز بڑھا کرآئی ایم ایف سے فنڈ لینے کا معاملہ ہے یا قرضے معاف کروانے کا معاملہ ہے؟ نبیل گبول نے کہا کہ اگر باہر سڑکوں پر نکلیں تو آپ دیکھیں گے کہ آج پورے کراچی کا ٹریفک جام تھا ایسے میں کورنا وائرس پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورنا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے گزشتہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1476 مریض سامنے آ گئے ہیں جس کے بعددنیا بھرکے متاثرہونے والے ممالک میں 19ویں نمبر پر آ گیا ہے سندھ میں 12 ہزار 17، کے پی کے میں 4 ہزار 669،بلوچستان میں 2 ہزار 17،اسلام آباد  اورپنجاب میں 11 ہزار 93 کیسز سامنے آئے ہیں گلگت بلستان میں 442 افراد اس کورنا وائرس سے متاثر ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں