30

کرونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے بلڈ ڈونیٹ کرنے کی اپیل

برطانیہ نے کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں مریضوں کے خون سے کرونا مریضوں کو صحتیاب کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی

برطانوی محکمہ صحت کے بلڈ ٹرانسپلاٹ ادارے نےکرونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے خون کا عطیہ دینے کا کہا تاکہ اس کا ٹرائل کرکے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ یہ کتنی حد تک فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے

امریکہ نے پہلے ہی 1500 سے زائد ہسپتالوں میں اس بڑے تحقیقاتی منصوبے کا آغاز

 امید کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی اینٹی باڈیز دوسرے مریضوں سے اس وائرس کے خاتمہ کا سبب بن سکتی ہے

برطانوی محکمہ صحت نے خون کے عطیات لینے والی تنظیم نے ایسے افراد سے رابطہ شروع کردیا ہے جو کرونا  وائرس سے صحتیاب ہوچکے  ہیں تاکہ یہ تجربہ کیا جا سکے کہ پلازمہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے گا یا نہیں

یک بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ ہماری رائے کے مطابق کورنا وائرس  کے ممکنہ علاج کے طور پر پہلے تجرباتی بنیادوں پر اس کا استعمال عمل میں لایا جاسکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں