کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 23 نومبر 2020) کراچی کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑنا شروع ہو گئی
تفصیلات کیمطابق کراچی کے سرکارہ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے گئے وارڈز بھر گئے مریضوں کے لیے جگہ کم پڑنا شروع ہو گئی جس کے بعد مریضوں نے پرائیوٹ ہسپتالوں کی طرف جانا شروع کیے جہاں مریضوں کے داخلے سے قبل لاکھوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں
ایگزیکٹووڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹر سیمیں جمالی کا اس متعلق کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ہم اب بھی مریضوں کو داخل کر رہے ہیں بازاروں اور اسکولوں کو بند ہوجانا چاہیے اجتماعات پر پابندی لگائی جانی چاہیے