کراچی لاہور اور پشاور میں بھارتی دہشتگردی کا خدشہ ہے ترجمان پاک فوج

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 14 نومبر 2020) نومبر اور دسمبر میں کراچی لاہور اور پشاور میں بھارتی دہشتگردی کا خدشہ ہے ترجمان پاک فوج

تفصیلات کیمطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  خبردار کیا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں کراچی لاہور اور پشاور میں بھارتی دہشت گردی کے بڑے واقعات کا خطرہ ہے

بھارت نے حال ہی میں  نے حال ہی میں 30 داعش دہشتگردوں کو پاکستان اورارد گرد منتقل کیا ہے اور کالعدم تنظیموں میں اربوں روپے تقسیم کیے جارہے ہیں الطاف حسین گروپ کو بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را نے دو کمپنیوں کے ذریعے فنڈنگ کی اور اجمل پہاڑی نے بھارت میں ٹریننگ لینے کا اعتراف کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں