کابل یونیورسٹی پر حملہ ہلاکتوں کا خدشہ

کابل ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 2 نومبر 2020) کابل یونیورسٹی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہلاکتوں کا خدشہ

تفصیلات کیمطابق افغانستان کی کابل یونیورسٹی دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا مسلح افراد نے یونیوسٹی کے مرکزی دروازے سے داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور بارودی مواد کے دھماکے بھی کردیے پولیس نے یونیورسٹی کو چاروں طرف سے گھیر لیا

دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے فائرنگ کی آواز سن کر یونیورسٹی طلباء میں بھگدڑ مچ گئی طلباء نے یونیورسٹی کے عقبی دیوار پھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائی حملہ کے وقت جامعہ میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی جاری تھی تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں