ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا بجٹ خسارہ 3100 ارب ڈالر ہو گیا

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا بجٹ خسارہ 3100 ارب ڈالر ہو گیا جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ بھی ہے

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز امریکی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال میں فیڈرل بجٹ کا خسارہ 3100 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا  امریکی معیشت کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ خسارے والی معیشت بھی قرار دیا جاتا ہے تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی معیشت کا خسارہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہوگیا جس کے نتیجے میں امریکی معیشت مجموعی طور پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.2 فیصد سکڑ چکی ہے

ٹرمپ انتظامیہ نے اس سال فروری میں تخمینہ لگایا تھا کہ فیڈرل بجٹ کا خسارہ 984 ارب ڈالر رہے گا لیکن اندازوں کے مقابلے میں یہ خسارہ تین گنا سے بھی زیادہ ہو کر 3.1 ٹریلین ڈالر 3100 ارب ڈالر پر پہنچ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں