چین کے ارب پتی شخص کے لیے 15 لاکھ ڈالر سے دنیا کے مہنگے ترین ماسک کی تیاری

شنگھائی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) چین میں ایک ارب پتی شخص نے 15 لاکھ ڈالر سے دنیا کا سب سے مہنگا ترین ماسک بنوانے کا آرڈر دے دیا جس میں 3 ہزار 607 سفید اور سیاہ قدرتی ہیروں سے بنے ماسک میں این 99 کا فلٹر بھی موجود ہو گا

تفصیلات کیمطابق چینی شہر شنھگائی کے ایک ارب پتی نے اسرائیلی جیولری کمپنی کو دنیا کا سب سے مہنگا اور نایاب کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک کا آرڈر دیا ہے، جو 18 قیراط  کے 250 گرام سونے سے بنایا جا رہا ہے اس میں ہیرے بھی جڑے ہوں گے

یوروشلم میں واقع لگزری جیولری برانڈ کے نمائندے شیرون کارو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہزار 607 قدرتی سیاہ اور سفید ہیروں سے بنے اس ماسک میں این 99 فلٹر کا بھی نظام ہو گا جو کہ کورونا سے بھی بچائے گا اس ماسک کی قیمت 15 لاکھ ڈالر ہے جو کہ حقیقی طور پر دنیا کا مہنگا ترین ماسک ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں