چین کا جوہری معاہدے پر ایران کی حمایت مشرق وسطیٰ کے لیے نئے فورم کی تشکیل کا مطالبہ

بیجنگ ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) چین نے عالمی جوہری معاہدے 2015 میں ایران کی حمایت کا عندیہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کے لیے نئے فورم کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا

تفصیلات کیمطابق ں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ملاقات کے دوران رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مشرق وسطی میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مساوی شراکت کے ساتھ کثیر الجہتی فورم کا مطالبہ کیا جو بات چیت کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ کرے گا اور مشرق وسطی میں امن کے لیے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرے گا

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے 2015 میں عالمی قوتوں کے ساتھ طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا جس پر چینی وزیر خارجہ نے بھی جوہری معاہدے پر چین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں