چین نے امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دے دی

بیجنگ ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 13 نومبر 2020) بلاآخر چین نے امریکہ کے نئے منتخب صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دے دی

تفصیلات کیمطابق  ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر 46ویں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

یاد رہے کہ دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی تاہم چین روس اسرائیل اور ترکی نے امریکا کے 46ویں صدر کو مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا تاہم اب چین کیجانب  سے بھی جوبائیڈن کو مبارکباد کا پیغام بھیج دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں