چین نے امریکا کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا

بیجنگ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) چین کی وزارت دفاع نے امریکی فوج کو عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

تفصیلات کیمطابق  2 ستمبر کو امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے  کانگریس میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں چینی فوج کو امریکا کے قومی مفاد اور عالمی امن کے لیے خطرہ قراردیا گیا تھا

اس پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حقائق کو مسخ کیا گیا اور اس کے دفاعی استعداد کے مقاصد کو غلط رنگ دیا گیا ہے رپورٹ میں پیپلز لبریشن آرمی اور سوا ارب سے زائد چینی عوام کے رشتوں کو کمزور کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے

چین کی وزارت دفاع  کے ترجمان کرنل یو ژیان نے کہا کہ کئی گزرے برس اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ یہ امریکا ہی ہے جو علاقائی بے چینی اور عالمی سطح پر امن کو برباد کرنے والا ملک ہے امریکا کی جانب سے عراق لیبیا شام اور دیگر ممالک میں دو دہائیوں کے دوران کی گئی جارحیت کے نتیجے میں 8 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور کروڑوں نقل مکانی پر مجبور ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں