چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین ملوث ہوئے تو سزا ملے گی وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین سمیت جو بھی ملوث ہوئے  سزا ضرور ملے گی وزیراعظم عمران خان

تفصیلات کیمطابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے 10 سال پرانا تعلق ہے کیس کا افسوس ہوتا ہے تاہم  ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے اور جہانگیر ترین کے ساتھ شہباز شریف پر بھی  ایف آئی آر ہوچکی ہے مسابقتی کمیشن اور ایف آئی اے میں بھی تحقیقات ہورہی ہیں چینی کے کارٹیل پر اس طرح پہلی بار کام کیا گیا ہم تو قانون کے مطابق چل رہے ہیں اس معاملے میں ہمارے لوگ بھی ہیں اور دوسرے بھی ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے پاس  تحریک انصاف کا کوئی عہدہ نہیں ہے جس پر بھی تحقیقات شروع ہوئی ہیں ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی مافیا کیخلاف پہلی بار ایکشن لیا جارہا ہے چینی کی قیمت شوگر مافیا طے کرتا تھا شوگر مافیا کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی

About مریم بتول

Check Also

ًمریم نواز کی سولو فلائٹ زرداری ناراض اور چچا پریشان

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) مریم نواز کی سولو فلائٹ زرداری ناراض اور چچا پریشان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *