چوہدری برادران کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 23 نومبر 2020) چوہدری برادران کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

تفصیلات کیمطابق  پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نےنوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال کر اظہار تعزیت کیا چودھری شجاعت نے کہا کہ آپ کی والدہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں نوازشریف نے کہا کہ مجھے گردوں کا انفیکشن ہے میرے لیے دعا کریں

اس موقع پر نوازشریف نے چودھری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی نوازشریف نے چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحتیابی عطا فرمائے  نوازشریف اور چودھری شجاعت کا ایک طویل عرصے کے بعد رابطہ ہوا ہے

About عمارہ بتول

Check Also

لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم نواز

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) لاہور جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اہم اعلان کریں گےِ،مریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *