پی ڈی ایم رہنماؤن کی گرفتاریاں مولانا فضل الرحمٰن ملتان پہنچ گئے

ملتان ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) پی ڈی ایم رہنماؤن کی گرفتاریاں مولانا فضل الرحمٰن ملتان پہنچ گئے

تفصیلات کیمطابق پی ڈی ایم کے ملتان کا جلسہ قریب آتے ہی جنوبی پنجاب میں پی ڈی ایم رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا گزشتہ شب ملتان میں قلع قاسم باغ میں پی ڈی ایم رہنما کرین لے کر کنٹینر ہٹانے پہنچے تو سی سی پی او ملتان بھاری نفری ساتھ لیکر قلع قاسم باغ پہنچ گئے جہاں پولیس اور پی ڈی ایم رہنماؤں میں تصادم ہوا اور پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا

پولیس پی ڈی ایم رہنما علی قاسم گیلانی سمیت متعدد کارکان کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی پی ڈی ایم کارکان کے منتشر ہونے کے بعد پولیس نے دوبارہ قلع قاسم باغ پر کنٹرول حاصل کر لیا مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد فوراََ ملتان پہنچنے کا فیصلہ کیا مولانا فضل الرحمٰن نے ملتان پہنچ کر پی ڈی ایم کا اہم  اجلاس طلب کر لیا

About مریم بتول

Check Also

وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس طلب

 لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس)وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *