پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) پی ٹی اے اور پب جی انتظامیہ کے درمیان معملات طے پا گئے جس کے بعد پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پب جی گیم کی انتظامیہ نے پی ٹی اے کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے ادارے نے گیم کی انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے اگاہ کیا تھا جس کے بعد ادارے کو یقین دلایا گیا ہے ان تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ پی ٹی اے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد پب جی پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

خیال رہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، پب جی گیم پر پابندی سے متعلق پی ٹی اے نے 23 جولائی کو سماعت کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں