پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر ٹوئٹس کی برسات

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس) پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ٹوئٹس کی برسات کر دی

‏پنجاب کی عوام نے 25 جولائی 2018 کو پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کے منشور کو دیکھتے ہوئے ووٹ دیا پچھلے 2سال میں مشکل ترین حالات کےباوجود ہم نے اپنےوعدوں پر عمل کرتےہوئے

 پہلی بار 15 یونیورسٹیوں، 250 کالجز اور 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی میرٹ پر آزاد سلیکشن بورڈز کے ذریعے تقرری ہوئی 9 ہسپتالوں اور 7 یونیورسٹیوں پر کام شروع کیا 15 ہزار ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی بھرتی

1200 سکولوں کو اپگریڈ کیا گیا 50 کالجز میں بی ایس پروگرامز کا آغاز کیا گیا 3 نئی ٹیکنکل یونیورسٹیز کا آغاز کیا گیا سکولوں میں انصاف آفٹر نون شفٹ کا آغاز کیا گیا  نئی ایجوکیشن پالسیز لائی گئی پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چالیس ہزار استائذہ کا بغیر سفارش  اور رشوت کے ای ٹرانسفر سسٹم کے ذریعہ گھر بیٹھے تبادلہ ہوئے

  2800 سے زائد کلاس رومز بنانے کا کام شروع تقریباً 10 ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا تمام اداروں میں آنلائن ہیومن ریسورس سسٹم لانے پر کام شروع ہوا

72 لاکھ خاندانوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء 50 لاکھ کارڈز کی تقسیم، کا عمل مکمل ہو گیا 40 تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی revamping جاری

194 بنیادی مراکز صحت اب 24 گھنٹے فنکشنل 16 ارب روپے کے میگا پروجیکٹس پر کام جاری

پانی چوری روکنے سے 10-15 سال بعد کئی علاقوں میں نہروں کی ٹیل تک پورا پانی پہنچا
کئی دہائیوں بعد نہروں پر کام شروع ہوا (جلالپور کینال سسٹم اور تھل کینال سسٹم کے میگا پراجیکٹس)
تمام بیراج اور “فلڈ پروٹیکشن بند” پہلےسے زیادہ مضبوط کیے
کھالےپکے کرنےکا کام شروع کیاگیا

‏ 10 سپیشل اکنامک زونز منظور
غیر ملکی سرمایہ کاروں سے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور قائداعظم بزنس پارک کے لیے اربوں ڈالر کے معاہدے
ہنرمند پنجاب سکیم کے تحت TEVT سیکٹر کے لیے 1.5 ارب روپے دئیے گئے
کسانوں کو منڈیوں اور ماڈل بازاروں میں “کسان پلیٹ فارم” کی مفت فراہمی

‏اینٹی کرپشن کے ادارے نے 132 ارب روپے سے زائد کی تاریخی ریکوریاں کیں
قبضہ مافیا سے 10 لاکھ کینال سےزائد رقبہ واگزار کروایا گیا
10 ہزار سے زائد کرپشن انکوائریاں کی گئیں اور 2300 سےزائد گرفتاریاں کی گئیں
عوامی شکایات کےلیے ‎#ReportCorruption ایپلیکیشن متعارف کروائی

‏ کاروبار میں آسانی کے لیے E-Governance منصوبے شروع کیے گئے
ملکی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی سسٹم منظور کروایا گیا. حلقہ بندیاں جاری ہیں
لیگل ریفارمز کے لیے پنجاب اسمبلی سے ریکارڈ 30 سے ذائد بل پاس کیے گئے اور تقریباً اتنے ہی قوانین منظوری کے مختلف مراحل میں ہیں

‏ گنے اور گندم کےکاشتکاروں کو تاریخ میں پہلی بار پورا ریٹ ملا
کسانوں کے 26 ارب کے بقایا جات شوگر ملز سے ریکور کروائے گئے
وزیراعظم ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت مختلف سکیموں کے لیے ان 5 سالوں میں تقریباً 65 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے
کھادوں پر تاریخی سبسڈی دی گئی

‏پولیس ریفارمز کے تحت پولیس سے متعلقہ 80٪ کاموں کے لیے 36 اضلاع میں خدمت مراکز کا قیام
8787 پر آئی جی شکایت سیل کا قیام
10 ہزار نئے پروفیشنلز کی بھرتی کی منظوری
50/720 سمارٹ پولیس سٹیشنز کا افتتاح
میرٹ پرپروفیشنل افسران کی تقرری
سخت ادارہ جاتی احتساب کا آغاز

‏ 61 میں سے 24 ایسی تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس شروع کیے گئے جہاں کھیلوں کی سہولیات نہ ہونے کےبرابر ہیں
8 سال بعد پنجاب گیمز کا انعقاد
کبڈی ورلڈکپ کی میزبانی
نشتر سپورٹس کمپلیکس میں “سپورٹس سکول” بنانےکی منظوری
1400 دیہاتوں میں “گرین گراؤنڈز” بنانےکا منصوبہ شروع

‏ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے “والڈ سٹی اتھارٹی” کا دائرہ کار صوبے بھر تک بڑھا دیاگیا
10 نئے سیاحتی مقامات کی ڈویلپمنٹ جاری
صوبے میں 50 کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ
4 نئے نیشنل پارکس کی منظوری

“اربن فارسٹ” متعارف کروائے گئے
وائلڈ لائف تحفظ کےلیے قوانین میں ترامیم
‏ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے اگلے 30 سالہ ماسٹر پلان پر کام جاری
“پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی” کا قیام جس کے تحت:
لاہور اور راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹس کےساتھ 13 دیگر بڑی سڑکوں کےمنصوبوں پر مختلف مراحل میں کام جاری
تقریباً 1500 کلومیٹر دیہاتی/چھوٹی سڑکوں کی تعمیر
‏ جنوبی پنجاب صوبے کےلیےسیکرٹریٹ کا قیام. بہاولپور اور ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل IGP کی تقرری
جنوبی پنجاب کےفنڈز کی “Ring Fencing” جس سےپچھلےدور کی طرح فنڈز کہیں اور ٹرانسفر کرنا ناممکن ہے

کورونا جیسی وبا کا باتوں کی بجائےبہتر ایڈمنسٹریشن سےمقابلہ!!

‏یہ ہمارے کچھ محکموں کے چیدہ چیدہ کام تھے جو ہم نے پچھلے دو سالوں میں شروع یا مکمل کیے.

انشاءاللہ اگلے 3 سالوں میں ہماری ٹیم مزید تندہی اور جانفشانی سے پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کے وعدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائےگی اور عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں