پی ٹی آئی حکومت آصف زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہےِِ ،بلاول بھٹو

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت صدر زرداری کو قتل کرنا چاہتی ہے

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو جتنا نقصان اس حکومت نے پہنچایا ہے قومی ایئر لائن کو  اتنا نقصان تاریخ میں کبھی نہیں ہواتاریخ میں سب سے زیادہ این آر او عمران خان نے دیئےعمران خان تاریخی منافق وزیر اعظم  ہے جو عوام کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے پی ٹی آئی کے لوگوں کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے ہیں سلیکٹرز کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے باہر جا کر کچھ اور ہوتا ہےاورطالبان کے سامنے کچھ اور ہوتا ہے اس کٹھ پتلی کو وزیر اعظم ہاؤس سے کھینچ کر باہر پھینکنا ہوگا 1973کے آئین پہ کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم بڑھکیں مارتا ہے کہ این آر او نہیں دوں گا تاریخ میں سب سے زیادہ این آر او عمران خان نے دیئے عمران خان نے پہلا این آر او اپنی بہن علیمہ خان کو دیا بلکہ عمران خان تو خود 2002 میں مشرف کے این آر او سے مستفید ہوچکے ہیں ہم انہیں کہتے ہیں کہ ہمیں این ار او مت دیں لیکن ہم پر الزام ثابت کریں ہمیں یقین ہے آپ کی اتنی اوقات نہیں انہوں نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم پر کمپرومائز نہیں کریں گے ہم این آر او نہیں لیں گے ہم اس کٹھ پُتلی سلیکٹڈ حکومت کو گھر چھوڑ کر آئیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں