پچھلے دو روز میں ملک بھر کورونا کے مثبت کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) پاکستان مین کورونا وائرس کے باعث مزید 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے پچھلے دو روز کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 111 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر جانبحق افراد کی تعداد 2 ہزا839 ہو گئی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا  کے مثبت کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے بتایا گیا ہے کہ سوموار کے روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4443 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ اتوار کے اعداد و شمار کو سامنے رکھ کر جائزہ لیا جائے تو سوموار کو 805 کیسز کم رپورٹ ہوئے جاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ 14 جون کے روزملک میں مثبت کیسز کی تعداد 5248 تھی واضح رہے کہ ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 1 لاکھ 48 ہزار 921 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 56 ہزار 390 صحت یاب ہو گئے ہیں ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 2839 ریکارڈ کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں