پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس) اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے سے زائد اضافے کی سفارش منظوری کی صورت میں اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا

تفصیلات کیمطابق زرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے حکومت 31 اگست کو نئی قیمتوں کا تعین کرے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے باقاعدہ سمری تیار کی گئی سمری میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی گئی ہے

سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں