پنجاب میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) پنجاب میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا شیخ زید ہسپتال کے 9 ڈاکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت پنجاب میں 81 نئے کیسز سامنے آگئے

تفصیلات کیمطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مہلک کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے شیخ زید اسپتال میں فرائض سر ابجام دینے والے مزید 9 ڈاکٹرز مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں

 گزشتہ کل پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 81 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 97 ہزار 760 ہو چکی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب میں مہلک کورونا وائرس کے باعث ایک بھی موت ریکارڈ نہیں کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں