پنجاب حکومت کا عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتہ کی تعطیلات کا فیصلہ 

لاہور:(نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربرہی میں اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت وزیر صنعت اسلم اقبال اور دیگر اہم وزرا و سرکاری حکام شریک ہوئے

اجلاس میں صوبائی محکموں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی تعطیلات کی تجویز پر غور کیا گیا ہے  25 مئی بروز پیر سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہوں گی  وزیراعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دے گا دوسری جانب عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور پارکس بند رکھنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں