پنجاب حکومت کا حجام،سیلون اور جمنیزیم کھولنے کا فیصلہ

حکومت کیجانب سے لاک ڈؤن میں نرمی کا فیصلہ کے بعد پنجاب حکومت نے تمام ایس او پیز جاری کردیے ہیں

پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں حجام،سیلون اور جمنیزیم کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ  کنسٹریکشن انڈسٹری چھوٹی دکانیں سٹیل تندور جنرل سٹور گروسری سٹورہفتے میں 4 دن  کھولنے کا فیصلہ کیا گیا  جبکہ فروٹ سبزی منڈی میڈیکل سٹور اور پوسٹل سروسز 7 دن کھلی رہی گی

پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 31 مئی تک جزوی لاک ڈؤن برقرار رکھنے کا اعلان کیا نوٹیفکیشن کیمطابق کاروباری سرگرمیاں ہفتے میں 4 دن بحال رکھی جائی گی جبکہ تین دن صوبے میں مکمل لاک ڈؤن ہو گا

31مئی تک صوبے کے تمام بڑے شاپنگ مالز تعلیمی ادارے میرج اور سپورٹس سرگرمیاں معطل رہیں گی

ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی اس سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں دکانیں اورکاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کوکاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں