پنجاب حکومت نے 22 کھرب 49 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا

لاہور(نیوز ٹائم اپڈیٹس) پنجاب حکومت نے 22 کھرب 49 ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا جس میں ہیلتھ انشورنس ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کو ٹیکسز سے استشنیٰ دیا گیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورونا وائرس کے پیش نظر مقامی ہوٹل میں منعقدہ  ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے آئندہ مالی سال 21-2020 کے لئے 22 کھرب 49 ارب روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں صحت تعلیم اور روزگار سمیت 11 شعبہ جات کو خصوصی ترجیحی دی گئی

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہیلتھ انشورنس ڈاکٹر کی کنسلٹنسی فیس اور اسپتالوں کو ٹیکسوں سے مثتثنی جب کہ 20 سے زائد سروسز پر ٹیکس کی شرح 16 سے 5 فیصد تک کرنے کی سفارش کی گئی پراپرٹی ٹیکس کی 2 اقساط میں ادائیگی سینما گھروں کو آئندہ سال تک انٹریٹنمنٹ ٹیکس سے مستثنیٰ اور تعمیراتی شعبے کو ترقی دینے کےلئے اسٹمپ ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی سفارش کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں