پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لیے کنٹینرز منگوا لیے

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لیے کنٹینرز منگوا لیے رائے ونڈ فارمزکے داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کرنے کی تیاریاں

تفصیلات کیمطابق  حکومت کیخلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے16 اکتوبر ہونے والے جلسے سے قبل داخلی و خارجی راستے بند کرنے کے لیے کنٹینرز منگوا لیے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے جلسہ سے قبل رائیونڈ انتظامیہ نے جاتی امرا روڈ کے گرد کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے کنٹینر ڈرائیورز نے الزام لگایا ہے کہ ان کی گاڑیوں کو پولیس نے پکڑ کر جاتی امرا روڈ پر کھڑا کر رکھا ہے

اطلاعات کے مطابق پکڑے گئے کنٹینرز رائیونڈ تھانہ کی چوکی کے باہر کھڑا کیے گئے ہیںرابطہ کرنے پر اے ایس پی رائیونڈ نے کنٹینروں کی پکڑ دھکڑ پر موقف دینے سے انکار کر دیا ہے.

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پہلا جلسہ16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ پہلا جلسہ پی ڈی ایم کی تحریک کے رخ کا تعین کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں