پرائیوٹ سکولز فڈریشن نے 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان

کراچی (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) آل سندھ پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن نے 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا چئیرمین آل سندھ پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے اگر رواں ماہ حکومت نے سکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا تو تمام پرائیوٹ سکولز کھول دیے جائیں گے

تفصیلات کیمطابق پرائیویٹ سکولزفیڈریشن اور چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندش سے کروڑوں طلبہ کا تعلیمی عمل رکا ہوا ہے

پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت15اگست سے تمام سکول کھول دے اوراگرحکومت نے ایسا نہ کیا تو خودسکول کھول دیں گے سکول کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دیاجائے ورنہ لانگ مارچ کیا جائے گا

تاریخ میں آج تک کوئی حکومت تعلیم کیلئے سنجیدہ نہیں ہوئی کورونا کے نام پرتعلیم کے ساتھ جوکیاگیاوہ انتہائی افسوسناک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں