پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا پاکستان 13 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا

تفصیلات کیمطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ پاکستان ایف اے ٹ ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا ہے

پاکستان کے اقدامات کے بعد رواں ماہ 13 تاریخ کو شیڈول ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں