پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(نیوز ٹائم اپڈیٹس)پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط  کردیئے گئے ہیں جس کے بعد جلد ہی ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو   50 50 کروڑ ڈالرز یعنی ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کریں گے

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم ملنے کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے

کورونا سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک، ایشائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر دیں گے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 250 ارب 27 کروڑ روپے بنتی ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی فراہم کردہ رقم کورونا ایکٹو ریسپانس سپورٹ پروگرام کے تحت صحت کے نظام کو مستحکم کرنے پر ،ایشین انفرانسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک   کی رقم کورونا رسپانس سپورٹ پروگرام کے تحت امراض کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو کم کرنے پر جب کہ عالمی بینک کی جانب سے ملنے والے 50 کروڑ ڈالر انسانی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے، اہم ترین سرکاری اعداد و شمار، دارالحکومتوں میں انسانی صحت اور تعلیم پر خرچ کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں